ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لکھیم پور معاملہ، چارج شیٹ میں بیٹے کا نام آنے کے بعد وزیر ٹینی کی مشکلیں بڑھیں

لکھیم پور معاملہ، چارج شیٹ میں بیٹے کا نام آنے کے بعد وزیر ٹینی کی مشکلیں بڑھیں

Tue, 04 Jan 2022 12:09:25    S.O. News Service

لکھنؤ، 4؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) لکھیم پور معاملہ میں چارج شیٹ داخل ہو نے کے بعد سیاست گرم ہو گئی ہے کیونکہ اس چارج شیٹ میں وزیر مملکت اجے مشرا ٹینی کے بیٹے کا نام بھی ہے ۔ اب مرکزی وزیر مملکت پر مستعفی ہونے کا دباؤ بڑھے گا ۔چارج شیٹ میں مشرا کے بیٹے کا نام آنے کے بعد کسان رہنما راکیش ٹکیت نے اشارہ دیا ہے کہ اب کسان تنظیمیں ٹینی کے استعفے کا مطالبہ کریں گی۔

اس تعلق سے راکیش ٹکیت نے ایک ٹویٹ بھی کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’ لکھیم پور معاملہ میں ایس آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ سب منصوبہ بند تھا ، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ امور کا بیٹا کیس میں مرکزی ملزم ہے۔ چارج شیٹ کے بعد ٹینی کو کابینہ میں بنائے رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں بچی ہے۔ حکوت اجے مشرا ٹینی کو فوری طور پر براخاست کرے ۔‘‘ اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات ہیں اور اب ٹینی کا کابینہ میں بنے رہنا ایک انتخابی مدا بھی بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ تین اکتوبر کو لکھیم پور میں وزیر کے بیٹے کی گاڑی نے کسانوں کو کچل دیا تھا۔ کل وزیر کے بیٹے کے خلاف پانچ ہزار صفحات کی چارج شیٹ داخل ہوئی اور ذرائع کے مطابق چارج شیٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ اجے مشرا کا بیٹا آشیش مشرا موقع پر موجود تھا یعنی چارج شیٹ میں کسانوں کے الزامات کو صحیح مانا گیا ہے۔

واضح رہے لکھیم پور معاملہ میں چار کسانوں کی موت ہو گئی تھی جس کے بعد غصہ میں آئےکسان مظاہرین نے گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی اور مظاہرین نے گاڑی کے ڈرایئور سمیت چار بی جے پی کارکنا کو بھی مار دیا تھا۔


Share: